خون کی فراہمی میں بے ضابطگیاں، گیارہبلڈ بینکس پر سرکاری پابندی عائد
خون کی فراہمی میں بے ضابطگیاں، گیارہبلڈ بینکس پر سرکاری پابندی عائد
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ان ۱۱ بلڈ بینکس پر یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ ان کے خلاف جاری تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں۔خون کے عطیات جمع کرنے اور ان کے رکھ رکھاو¿ میں سنگین بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ ۱۱ بلڈ بینکس کی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی عارضی ہے اور تحقیقات (Investigation) کے حتمی نتائج انے تک نافذ العمل رہے گی۔خون کی منتقلی میں کسی بھی قسم کی لاپروائی مریض کی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ اس طرح کے سخت اقدامات سے تمام بلڈ بینکس میں حفاظتی قواعد و ضوابط (Safety Protocols) اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

