کوئی بھی بی ایل اے سماعت کے دوران اندر داخل نہیںہوسکتا
کوئی بھی بی ایل اے سماعت کے دوران اندر داخل نہیںہوسکتا
کوئی بھی بی ایل اے سماعت کے دوران اندر داخل نہیںہوسکتا
چنسورہ29دسمبر: ایس آئی آر (SIR) کی سماعت کے حوالے سے کمیشن کی سخت ہدایات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق کوئی
بھی BLA-2 سماعت کے اندر داخل نہیں ہو سکے گا۔پیر کے روز سماعت کے تیسرے دن ایم ایل اے اسیت مجمدار نے BLA-2 کارکنوں کے داخلے کے مطالبے پر ہنگامہ کیا اور سماعت کو رکوا دیا۔ انہوں نے بی ڈی او (BDO) اور ایس ڈی او (SDO) سے تحریری حکم نامے کا مطالبہ کیا۔کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ گائیڈ لائنز کے مطابق BLA-2 سماعت کے کمرے میں نہیں بیٹھ سکتے۔ وہ صرف مرکز کے باہر کیمپ لگا کر بیٹھ سکتے ہیں۔ کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ کو فوری طور پر سماعت دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔: ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشیک بنرجی نے گزشتہ روز BLA کارکنوں کو سماعت میں موجود رہنے کی ہدایت دی تھی۔ ترنمول کا موقف ہے کہ کمیشن پرانے قوانین بدل رہا ہے اور اگر کوئی تبدیلی کی گئی ہے تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے، صرف واٹس ایپ میسج کافی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے BLA-2 کے داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے، جبکہ ترنمول کانگریس اسے حقوق کی پامالی قرار دے رہی ہے۔


