ویزا کی میعاد ختم ہونے کے پانچ سال بعد بھی کلکتہ میں! غیر ملکی خاتون گرفتار

ویزا کی میعاد ختم ہونے کے پانچ سال بعد بھی کلکتہ میں! غیر ملکی خاتون گرفتار

پاسپورٹ درست نہیں ہے۔ ویزا کی میعاد بھی تقریباً پانچ سال پہلے ختم ہو چکی تھی۔ لیکن تھائی لینڈ کی ایک خاتون کلکتہ میں آرام سے رہ رہی تھی۔ اتوار کو شرت بوس روڈ پر ایک سپا سینٹر پر چھاپہ مار کر کلکتہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ان جیسی کوئی اور غیر ملکی شہری بھی غیر قانونی طور پر شہر میں موجود ہے یا نہیں، اس کی تلاش جاری ہے۔ شہر بھر میں تلاشی کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم اتر گئی ہے۔
بغیر قانونی اجازت کے کلکتہ میں کون کون موجود ہے، اسے تلاش کرنے کے لیے جولائی میں ہی کلکتہ پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ وہ متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، اتوار کی شام تقریباً ۵ بجے اس ٹیم نے 15سی شرت بوس روڈ پر ایک سپا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ وہاں سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ وہ تھائی لینڈ کی شہری ہے۔ اس کا نام ایم سانسوکنیوت ہے۔ اصل میں وہ بنکاک کی رہائشی ہے، لیکن گزشتہ کئی سالوں سے وہ کلکتہ کے تلِجلا تھانہ علاقے کے چوباگا روڈ پر رہ رہی تھی۔
الزام ہے کہ اس خاتون نے بھارت میں رہنے کے لیے کوئی قانونی کاغذ یا دستاویز پیش نہیں کی۔ رات ہی اسے خواتین پولیس کی مدد سے تھانے لایا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے تھائی لینڈ کا پاسپورٹ دکھایا۔ تاہم اس کی میعا2020 کی23فروری سے2025 کی23فروری تک تھی۔ اس کے علاوہ، جس ٹورسٹ ویزا پر وہ بھارت آئی تھی، اس کی میعاد2020کی 28 فروری سے2012کی 27 فروری تک تھی۔ یعنی پانچ سال پہلے ہی ویزا کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔ قانونی دستاویزات کے بغیر وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں رہ رہی تھی۔
ابھی اس غیر ملکی خاتون کو ٹالی گنج خواتین تھانے میں رکھا گیا ہے۔ ہر وقت اس پر سی سی کیمرے کی نگرانی ہے۔ پیر کو اسے کلکتہ کے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس میں پیش کیا جائے گا۔
Back to top button
Translate »