دہلی دھماکے کے بعد سے پولیس الرٹ، کولکتہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد
دہلی دھماکے کے بعد سے پولیس الرٹ، کولکتہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد

کولکاتا30دسمبر: دہلی دھماکے کے بعد سے لال بازار (کولکتہ پولیس ہیڈ کوارٹر) الرٹ ہے۔ سامنے ہی نیا سال ہے، اور سال کے اختتام پر شہر میں جشن کا ماحول ہے۔ اس سے پہلے ہی خود کولکتہ کے دو مقامات سے جدید ترین اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ منگل کی دوپہر خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ‘اسٹرینڈ روڈ’ اور ‘علی پور چڑیا گھر’ کے سامنے سے آتشیں اسلحہ اور کئی راونڈ کارتوس برآمد کیے۔ پولیس نے اس سلسلے میں اب تک کئی افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
تہوار کے اس ماحول میں کولکتہ میں اسلحہ کیوں لایا جا رہا تھا، اس کی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں، تفتیش کاروں نے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی ہے۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ کہاں بھیجا جا رہا تھا۔


