10 سال تک وزیر رہنے والے کانتی گنگوپادھیائے کو بھی نوٹس مل گیا
10 سال تک وزیر رہنے والے کانتی گنگوپادھیائے کو بھی نوٹس مل گیا

کولکتہ30دسمبر: ایس آئی آر (SIR) کی سماعت کا عمل شروع ہونے کے بعد ایک ایک کر کے کئی لوگوں کو نوٹس مل رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ سے یہ سماعتیں شروع ہو چکی ہیں۔ حکمران جماعت کے رہنماو¿ں اور وزراءکے خاندان کے ارکان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ سی پی آئی ایم (CPIM) کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کے بیٹے کے نام میں بھی غلطی پائی گئی ہے۔ اور اب ریاست کے سابق وزیر اور سینئر بائیں بازو کے رہنما کانتی گنگوپادھیائے کو بھی نوٹس موصول ہوا ہے۔
بنگال میں سی پی آئی ایم کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بھی کانتی گنگوپادھیائے کو سندر بن اور کیننگ کے علاقوں میں طوفانوں اور قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش دیکھا گیا ہے۔ وہاں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ‘طوفان سے پہلے کانتی آتے ہیں…’۔ اب انہی کانتی کو نوٹس ملا ہے۔انہیں آئندہ 2 جنوری کو سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں نوٹس پہلے ہی بھیجا جا چکا ہے۔ یہ نوٹس ملنے پر کانتی گنگوپادھیائے نے ‘حیرانی’ (Surprised) کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کمیشن کو ایک جوابی خط بھی لکھا ہے۔


