گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہلاک، چار کی حالت تشویشناک۔
گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہلاک، چار کی حالت تشویشناک۔

ہوڑہ 24جنوری :ہاوڑہ میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد ہاوڑہ کے ہی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، جمعہ کی دیر رات جگت ولبھ پور میں ایک چار پہیہ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھائی (نیاں جولی) میں جا گری۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت کل پانچ افراد سوار تھے، جن میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔
معلومات کے مطابق، گاڑی آمتا سے ہاوڑہ شہر کی طرف جا رہی تھی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ رات تقریباً ایک بجے جگت ولبھ پور کے ‘دس نمبر کالونی’ علاقے میں گاڑی الٹ گئی۔ مقامی لوگوں نے ہی فوری طور پر بچاو¿ کا کام شروع کیا، جس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ گاڑی کے اندر سے پانچوں نوجوانوں کو نکال کر مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، متوفی کا تعلق ہاوڑہ کے اچھاپور علاقے سے ہے، جبکہ زخمی افراد ہاوڑہ کے بکل تلا علاقے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس تمام اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
SIR


