جنوبی بنگال کے آٹھ اضلاع میں پارہ گرنے سے شدید ٹھنڈ، شمالی بنگال میں گہری دھند

جنوبی بنگال کے آٹھ اضلاع میں پارہ گرنے سے شدید ٹھنڈ، شمالی بنگال میں گہری دھند

کولکاتا6جنوری :جنوبی بنگال کے اضلاع میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہاں سردی کی لہر (شیت لہر) چل سکتی ہے۔ جنوبی بنگال کے دو اضلاع کے لیے اگلے چند دنوں کے لیے سردی کی لہر کا ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا گیا ہے۔ جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں ‘سرد دن’ (Cold Day) کی صورتحال بھی رہ سکتی ہے۔ شمالی بنگال کے اضلاع میں گہری دھند کی پیش گوئی ہے، جہاں کہیں کہیں حدِ نگاہ (Visibility) انتہائی کم ہو سکتی ہے۔
منگل سے مشرقی بردوان اور بیربھوم میں سردی کی لہر چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر مشرقی بردوان کے لیے جمعرات کی صبح تک الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ بیربھوم میں جمعہ کی صبح تک سردی کی لہر کی پیش گوئی ہے۔ حالانکہ شمالی بنگال میں فی الحال کہیں بھی سردی کی لہر کا امکان نہیں ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے جنوبی اضلاع میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ شمالی ہواو¿ں کے زور کی وجہ سے کولکتہ سمیت جنوبی اضلاع میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے اور دن بھر سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم، ٹھنڈی ہوا چلنے کا مطلب لازمی طور پر سردی کی لہر نہیں ہوتا۔ اس کے لیے مخصوص پیمانے مقرر ہیں۔ سردی کی لہر کے لیے کسی علاقے کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری یا اس سے کم ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی، اس علاقے کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری یا اس سے بھی زیادہ گرنا چاہیے۔ صرف ایک دن ان شرائط کا پورا ہونا کافی نہیں، بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ دوسرے دن بھی یہ پیمانہ برقرار ہے یا نہیں۔ اس کے بعد ہی اسے باقاعدہ طور پر سردی کی لہر (Cold Wave) کہا جاتا ہے۔

Back to top button
Translate »