سردی کی ایک بار پھر واپسی، آج کا درجہ حرارت چودہ ڈگری رہا
سردی کی ایک بار پھر واپسی، آج کا درجہ حرارت چودہ ڈگری رہا

کولکاتا7فروری :عجیب اتفاق ہے کہ ٹھیک 14 دن بعد کولکتہ کا درجہ حرارت دوبارہ 14 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے۔ 24 جنوری کو بھی ہفتہ تھا اور آج، 7 فروری کو بھی ہفتہ ہے۔ رخصتی کے وقت سردی ایک بار پھر جم کر بیٹنگ کر رہی ہے۔ رات اور دن کا درجہ حرارت معمول سے کم ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں تک درجہ حرارت اسی طرح برقرار رہے گا اور صبح کے وقت ہلکی شبنم یا دھند کا امکان ہے۔رواں موسم سرما میں درجہ حرارت ایک بار پھر 14 ڈگری تک نیچے آگیا ہے۔ سردی کے اس زور کی وجہ شمال کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواو¿ں کا بلا روک ٹوک داخلہ ہے۔ رات اور صبح کے وقت سردی کا احساس برقرار رہے گا، جبکہ جنوبی بنگال کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت کم رہے گا۔ مغربی بردھوان اور بیربھوم کے کچھ حصوں میں آج شدید دھند کا امکان ہے۔ جنوبی بنگال کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور اگلے 7 دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم اگلے ہفتے کے آغاز سے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں ہلکی دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے تین چار دنوں تک وہاں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اتوار تک دارجلنگ کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا، جبکہ مالدہ سمیت میدانی اضلاع میں درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

