بہار میں انتخابات کے بعد جرائم پیشہ افراد کا راج! دیوالی کی رات سمستی پور میں فائرنگ سے بزرگ خاتون اور بچہ ہلاک
بہار میں انتخابات کے بعد جرائم پیشہ افراد کا راج! دیوالی کی رات سمستی پور میں فائرنگ سے بزرگ خاتون اور بچہ ہلاک

ہوڑہ 15جنوری :منشیات کی فروخت پر تنازع کے نتیجے میں دو جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے لڑائی جاری ہے۔ علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
معلومات کے مطابق، علاقے میں منشیات کی فروخت کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان کئی دنوں سے تصادم جاری ہے، جس کے دوران گولیاں چلائی گئیں۔ زخمی ہونے والا ایک بدمعاش اسپتال میں داخل ہے۔ یہی نہیں بلکہ بدمعاشوں کے ایک گروہ نے منگل کی رات بھی علاقے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ گھروں کو نقصان پہنچایا گیا، بمباری کی گئی اور تیز دھار ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔
تیز دھار ہتھیاروں کے وار سے گھروں کے دروازے توڑ دیے گئے۔ دو گروہوں کے درمیان اس تصادم کی وجہ سے گزشتہ اتوار کی رات سے شمالی ہاو¿ڑہ (Howrah) کے اوڑیا پاڑہ اور نندی باغان کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد گولا باڑی تھانے کی بڑی پولیس نفری ان دونوں علاقوں میں پہنچ گئی۔ پولیس جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے اور علاقے میں گشت کر رہی ہے۔
شمالی ہاو¿ڑہ کے اوڑیا پاڑہ میں سناتن مستری لین اور نندی باغان کی بھیرو دتہ لین کی تنگ گلیوں میں منشیات کی فروخت پر ‘چھوٹو’ اور ‘پانچو’ نامی دو بدمعاشوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔ گزشتہ اتوار کی رات گئے پانچو نے دو بیرونی بدمعاشوں، راج پانڈے اور سوچیت سنگھ کے ساتھ مل کر اوڑیا پاڑہ میں چھوٹو پر حملہ کیا۔ راج اور سوچیت نے چھوٹو کے ساتھی تپن بارک پر گولی چلا دی اور فرار ہو گئے۔ تپن شدید زخمی حالت میں ہاو¿ڑہ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔
علاقے کا ایک اور بدنام زمانہ بدمعاش اویناش گھوش منشیات کے کاروبار میں چھوٹو کی مالی مدد کرتا ہے۔ جب اویناش کو معلوم ہوا کہ اس کے گروہ کے تپن کو گولی لگی ہے، تو اس نے منگل کی رات بیرونی بدمعاشوں کو لے کر شمالی ہاو¿ڑہ کے نندی باغان میں پانچو کے گھر اور آس پاس کے مکانات پر حملہ کر دیا۔ تیز دھار ہتھیاروں سے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ دو گروہوں کی اس آپسی لڑائی نے مقامی باشندوں کو شدید خوف زدہ کر دیا ہے۔

