بی جے پی کے دفتر پر حملہ ، تر نمول کانگریس کے چھ ورکر گرفتار
بی جے پی کے دفتر پر حملہ ، تر نمول کانگریس کے چھ ورکر گرفتار
پیرنشری میں بی جے پی کے انتخابی دفتر پر حملے کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر مار پیٹ کے علاوہ چوری کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے انتخابی دفتر پر حملے کے الزام میں ترنمول کی سبکدوش ہونے والی ایم ایل اے اور امیدوار رتنا چٹرجی کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ اب پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو ہونے والی اس بدامنی کے سلسلے میں ترنمول کے چھ ارکان کو پیر کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔

