سی پی ایم ڈی جے کے ساتھ انتخابی مہم چلارہی ہے

سی پی ایم ڈی جے کے ساتھ انتخابی مہم چلارہی ہے

سی پی ایم کی انتخابی مہم میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں روایتی انقلابی گیتوں (گنا سنگیت) کی جگہ اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کردہ ‘تھیم سانگز’ اور ڈی جے (DJ) باکسز نے لے لی ہے۔ اس تبدیلی نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا بائیں بازو کی سیاست میں ہیمانگ بسواس اور سلیل چودھری جیسے عظیم فنکاروں کے کلاسیکی انقلابی نغموں کا دور ختم ہو رہا ہے؟

سی پی ایم اب ہر حلقے کے لیے مخصوص ‘تھیم سانگز’ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہی ہے۔ کوچ بہار، اتر پاڑہ، سری رام پور، نوا پاڑہ اور ڈومکل جیسے علاقوں میں امیدواروں کی حمایت میں AI کے بنائے ہوئے گیت منظر عام پر آ چکے ہیں۔ مقامی کارکنان گیت کے بول (لیرکس) لکھتے ہیں اور AI کو ہدایات دیتے ہیں کہ آواز کیسی ہونی چاہیے، موسیقی میں ڈی جے کا تڑکا کتنا ہونا چاہیے اور تال تیز ہونی چاہیے یا دھیمی۔ایک نوجوان لیڈر نے مذاقاً کہا کہ AI ایک "فرمانبردار کامریڈ” کی طرح کام کر رہا ہے، اسے زیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Back to top button
Translate »