کانگریس کے امیدوار مہتاب شیخ کا نام ٹریبونل کے حکم کے بعد دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا

کانگریس کے امیدوار مہتاب شیخ کا نام ٹریبونل کے حکم کے بعد دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا

مرشد آباد کے فرکا سے کانگریس کے امیدوار مہتاب شیخ کا نام ٹریبونل کے حکم کے بعد دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کی رات ‘زیرِ غور’ افراد کی گیارہویں اضافی فہرست جاری کی، جس میں مہتاب شیخ کا نام بطور ووٹر شامل کر دیا گیا ہے۔ ایس آئی آر (SIR) کے عمل کے دوران مہتاب شیخ کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کانگریس کا نامزد امیدوار ہونے کے باوجود کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کر پا رہے تھے۔سالٹ لیک کے بیجن بھون میں کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم کے بنچ نے اتوار کو مہتاب شیخ کے حق میں فیصلہ سنایا اور ہدایت دی کہ ان کا نام فوری طور پر ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے۔مہتاب شیخ نے ٹریبونل کو بتایا کہ ان کے آدھار کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ میں ان کا نام واضح طور پر درج ہے۔ ان کی طرف سے وکلائ فردوس شمیم اور گوپا بسواس نے پیروی کی، جبکہ کمیشن کی جانب سے دیویا مروگیشن موجود تھیں۔ٹریبونل نے نوٹ کیا کہ اگرچہ ان کے والد کے نام میں کچھ ‘معلوماتی تضاد’ کی وجہ سے نوٹس بھیجا گیا تھا، لیکن خود مہتاب شیخ کے نام اور شناخت میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ٹریبونل کے اس حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اتوار کی رات ہی اضافی فہرست جاری کر دی، جس سے مہتاب شیخ کی انتخابی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

Back to top button
Translate »