سپریم کورٹ نے ٹریبونل کے لئے تین ججوںپر مشتمل خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی

سپریم کورٹ نے ٹریبونل کے لئے تین ججوںپر مشتمل خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں سے متعلق تنازعات (SIR) کے حل کے لیے قائم کردہ 19 ٹریبیونلز کی نگرانی اور طریقہ کار طے کرنے کے لیے تین ججوں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجوئے پال نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اس کمیٹی کا اعلان کیا۔ کمیٹی میں درج ذیل تین سینئر جج شامل ہیں:جسٹس ٹی ایس شیواگننم: کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس۔جسٹس پردیپت رائے: ریٹائرڈ جج۔جسٹس پرنب کمار دیو: ریٹائرڈ جج۔یہ کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام 19 اپیلٹ ٹریبیونلز میں سماعت اور فیصلے کا عمل ایک جیسا (Uniform) ہو۔کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ گائیڈ لائنز تمام ٹریبیونلز کے لیے لازمی ہوں گی۔سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ اگر کوئی شہری آف لائن اپیل جمع کراتا ہے، تو ضلعی مجسٹریٹ کے دفتر سے اسے رسید دینا لازمی ہوگا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

Back to top button
Translate »