آئی پیک (I-PAC) کے عہدیدار ونیش کی 10 روزہ ای ڈی تحویل کا حکم
آئی پیک (I-PAC) کے عہدیدار ونیش کی 10 روزہ ای ڈی تحویل کا حکم
آئی پیک (I-PAC) کے عہدیدار ونیش کی 10 روزہ ای ڈی تحویل کا حکم
منی لانڈرنگ کیس میں انتخابی حکمت عملی ساز ادارے ‘انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی’ (I-PAC) کے ایک اہم عہدیدار ونیش چندیل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی 10 روزہ تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ منگل کی صبح دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے یہ حکم جاری کیا۔ پیر کے روز مرکزی ایجنسی نے کوئلہ گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں آئی پیک عہدیدار کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔ رات گئے ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی ساز کمپنی کے ڈائریکٹر اور شریک بانی ونیش کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ منگل کی صبح پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کی ایڈیشنل سیشن جج شیفالی برنالا ٹنڈن نے ونیش کی ای ڈی تحویل کا حکم دیا۔