مرشدآباد کے نواب خاندان اس سال ووٹ نہیں دے سکا
مرشدآباد کے نواب خاندان اس سال ووٹ نہیں دے سکا
مرشدآباد کے نواب خاندان کے لیے اس سال کا انتخابی جشن انتہائی مایوس کن رہا۔ جمعرات کو مرشدآباد کے 22 حلقوں میں پولنگ کے دوران نواب خاندان کے سو سے زائد ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہے۔یہ پہلا موقع ہے جب نواب خاندان کے اتنی بڑی تعداد میں ارکان ووٹ دینے سے محروم رہے۔ بہت سے ارکان نے سارا دن ٹی وی پر انتخابی خبریں دیکھ کر گزارا، جبکہ کچھ لوگ پولنگ بوتھ سے دور بیٹھ کر دوسرے ووٹروں کی مدد کرتے رہے۔مرشدآباد کے لال باغ شہر کے ‘قلعہ نظامت’ (گھنٹہ گھر) کے علاقے میں نواب میر جعفر کی کئی نسلیں آباد ہیں۔ نواب میر جعفر کے 15 ویں وارث محمد رضا علی مرزا، جو ‘چھوٹے نواب’ کے نام سے مشہور ہیں، اپنے خاندان کے ہمراہ اسی تاریخی علاقے میں رہتے ہیں۔

