مودی کے گنگا کے سفر سے ملاح اور اس کا مالک خوش ہوگیا

مودی کے گنگا کے سفر سے ملاح اور اس کا مالک خوش ہوگیا

وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک کولکتہ میں گنگا کے سفر (نو¿کا وہار) نے کشتی کے ملاح گورنگو اور مالک افتخار کو بے حد خوش اور جذباتی کر دیا۔
کشتی ران گورنگو بسواس اس تجربے سے انتہائی مسرور ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعظم میری کشتی میں سوار ہوں گے۔”سفر کے بعد مودی جی نے گورنگو کو گلے لگایا۔ ملاح نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنا کیمرہ ساتھ لائے تھے اور بیچ گنگا میں تصویریں کھینچ رہے تھے۔ انہوں نے گورنگو سے اس کا نام بھی پوچھا۔
کشتی کے مالک محمد افتخار احمد کو سفر شروع ہونے سے محض پانچ منٹ پہلے معلوم ہوا کہ ان کی کشتی وزیر اعظم کے لیے کرائے پر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مودی جی نے انہیں پیغام دیا کہ "سب کو خلوص کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔ جمعہ کے شیڈول میں اس سفر کا ذکر نہیں تھا۔ مودی جی نے سوشل میڈیا پر ہاوڑہ پل اور ودیا ساگر سیتو کے پس منظر میں اپنی تصاویر شیئر کیں، جہاں وہ دھوپ کا چشمہ لگائے تصویریں کھینچتے نظر آئے۔وزیر اعظم جمعرات کو مغربی بنگال پہنچے تھے، جہاں انہوں نے متھرا پور اور کرشن نگر میں جلسے اور ہاوڑہ میں روڈ شو کیا۔ جمعہ کو پانی ہاٹی میں ان کا جلسہ ہے، جس سے قبل انہوں نے گنگا کی سیر کی۔
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس سفر کے دوران انہیں کشتی کے سواروں اور صبح کی سیر کرنے والوں سے ملنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

Back to top button
Translate »