وکٹوریہ میموریل کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی

وکٹوریہ میموریل کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی

وکٹوریہ میموریل کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی کچھ دنوں قبل بنگال سے جنگجو روابط کے الزام میں حمیم منڈل نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستانی شہری رانا رو¿ف سمیت کئی دیگر افراد بھی پکڑے گئے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ حمیم اور اس کے ساتھیوں نے بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہی واقعات کے درمیان وکٹوریہ میموریل کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا گیا، جس میں نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی)، ایس ٹی ایف، کمانڈو فورس اور سی آئی ایس ایف کے افسران شامل تھے۔
کولکتہ کی اہم اور تاریخی عمارتوں میں سے ایک وکٹوریہ میموریل ہے، جہاں ملک اور بیرون ملک سے سیاح آتے ہیں۔ اس لیے انتظامیہ ہمیشہ اس بات پر نظر رکھتی ہے کہ سیکیورٹی میں کوئی کمی نہ ہو۔ اسی وجہ سے 17 سے 20 اگست تک یعنی تین دن تک وکٹوریہ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے ساتھ ساتھ تھری ڈی ماڈلنگ بھی کی گئی۔
اس مہم کا بنیادی مقصد سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، موجودہ صورتحال سے آگاہی بڑھانا اور اس تاریخی اہم عمارت کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ واضح رہے کہ 2018 سے وکٹوریہ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف کے پاس ہے، اور پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ وکٹوریہ کے احاطے میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔مزید تین مقدمات میں ابھیشیک کو عبوری تحفظ، کل 16 میں سے آٹھ میں ریلیف، باقی کیا صورتحال؟

Back to top button
Translate »