کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کو ای وی اویم میں دھاندلی کے خدشات

کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کو ای وی اویم میں دھاندلی کے خدشات

کوچ بہار میں اسٹرانگ روم کے سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی بندش اور ای وی ایم (EVM) میں دھاندلی کے خدشات پر ترنمول کانگریس نے احتجاج کیا۔دن میں جب تب اسٹرانگ روم کے سی سی ٹی وی بند! ای وی ایم میں دھاندلی کے خدشے پر کوچ بہار کی سڑکوں پر ترنمول کا احتجاج کیا۔کوچ بہار پولی ٹیکنیک کالج میں قائم اسٹرانگ روم کے سی سی ٹی وی کیمرے دن میں کئی بار بند ہونے پر ترنمول کانگریس نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ حکمران جماعت نے اسٹرانگ روم کے سامنے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ای وی ایم میں ہیرا پھیری کی کوشش ہو سکتی ہے۔ جمعہ کی شام کوچ بہار ضلع ترنمول صدر اور کوچ بہار جنوبی حلقے کے امیدوار ابھیجیت دے بھومک نے کارکنوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کوچ بہار شمالی اور جنوبی حلقوں کے اسٹرانگ رومز میں سی سی ٹی وی فوٹیج بار بار غائب ہو رہی تھی۔ ابھیجیت دے بھومک نے شک ظاہر کیا کہ جس وقت سی سی ٹی وی بند تھا، اس دوران ای وی ایم کے میموری کارڈ تبدیل کیے جا سکتے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس وقت کیمرے بند تھے، اس وقت کی فوٹیج بھی دکھائی جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ ترنمول رہنماو¿ں کا الزام ہے کہ صرف کوچ بہار ہی نہیں، بلکہ طوفان گنج میں واقع ناٹاباری اور طوفان گنج اسمبلی حلقوں کے اسٹرانگ رومز میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے طویل عرصے تک بند رہے۔

Back to top button
Translate »