ترنمول کے کئی لیڈروں نے پارٹی کی شکست کےلئے ابھیشیک کو ذمہ دار ٹھہرایا

ترنمول کے کئی لیڈروں نے پارٹی کی شکست کےلئے ابھیشیک کو ذمہ دار ٹھہرایا

ریاست میں تبدیلیِ اقتدار کے بعد پارٹی کی عبرتناک شکست کے لیے ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کئی لیڈروں نے زبان کھولنا شروع کر دی ہے۔ یووا لیڈر کوہ نور مجمدار، ناٹاباری کے سابق ترنمول ایم ایل اے ربیندر ناتھ گھوش سے لے کر سابق وزیر کرشنیند م نارائن چودھری تک، پارٹی کے کئی وفادار لیڈروں نے ابھیشیک کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تمام لیڈروں کے بیانات مکمل طور پر ان کی ذاتی رائے ہیں اور انہیں پارٹی کا موقف تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے۔
پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور خبروں میں پارٹی کے کچھ لیڈروں نے اپنی آراء کا اظہار کیا ہے، جنہیں پارٹی کے سرکاری موقف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ میڈیا یا سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایسے کسی بھی بیان کو متعلقہ افراد کی ذاتی رائے سمجھا جانا چاہیے۔ کسی بھی چیز کو پارٹی کا باضابطہ بیان تبھی سمجھا جائے جب وہ پارٹی کے منظور شدہ ذرائع (Authorized Channels) سے جاری کی گئی ہو۔’26 کے انتخابات میں شکست کے بعد ترنمول کے اندر ہار کی وجوہات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی کے کئی لیڈروں نے اس شکست کا سہرا ابھیشیک بنرجی کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ "ابھیشیک ہی تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ پارٹی میں کارپوریٹ کلچر لانا ہی نقصان دہ ثابت ہوا۔

Back to top button
Translate »