حلف بردار ی سے قبل ہی امیت شاہ کولکاتا پہنچ گئے
حلف بردار ی سے قبل ہی امیت شاہ کولکاتا پہنچ گئے
بی جے پی حکومت کی حلف برداری سے ٹھیک چوبیس گھنٹے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے دم دم ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ریاستی بی جے پی صدر شمیک بھٹاچاریہ، سوکانت مجمدار اور شبھیندو ادھیکاری نے ان کا استقبال کیا۔ وہاں سے وہ براہ راست دکھنیشور مندر گئے، جہاں انہوں نے پارٹی کی جیت کے بعد پوجا کی۔
اس کے بعد ان کی نیو ٹاو¿ن کے ایک پرتعیش ہوٹل پہنچنے کی توقع ہے۔ دوپہر میں امت شاہ وہاں نو منتخب امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جس میں اگلے وزیر اعلیٰ کے نام کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

