جن عمارتوں کا ‘بلڈنگ پلان’ منظور شدہ نہیں ہوگا، ان کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ کا اعلان
جن عمارتوں کا 'بلڈنگ پلان' منظور شدہ نہیں ہوگا، ان کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ کا اعلان

کولکتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بی جے پی حکومت نے سخت ترین رخ اختیار کرتے ہوئے ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے واضح کر دیا ہے کہ جن عمارتوں کا ‘بلڈنگ پلان’ منظور شدہ نہیں ہوگا، ان کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ بغیر کسی منظور شدہ نقشے کے تعمیر کی جانے والی عمارتوں کی بجلی فوری طور پر منقطع کر دی جائے۔تِلجلہ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے تناظر میں یہ سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس کثیر المنزلہ عمارت کو منہدم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔تِلجلہ کی غیر قانونی فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ کے واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر فیکٹری مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی تحفظ کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر بھر میں ایسی عمارتوں کی نشاندہی کریں جو حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔

