چیف الیکٹورل آفیسر منوج اگروال نے گورنر روندر نارائن روی سے ملاقات کی

چیف الیکٹورل آفیسر منوج اگروال نے گورنر روندر نارائن روی سے ملاقات کی

مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد کی صورتحال کے پیشِ نظر، ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) منوج اگروال نے گورنر روندر نارائن روی سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کی صبح انہوں نے 293 اسمبلی نشستوں کا گزٹ نوٹیفکیشن پیش کرنے کے لیے لوک بھون (راج بھون) کا دورہ کیا۔ ای او نے 293 نو منتخب اراکینِ اسمبلی کی فہرست اور انتخابی نتائج پر مبنی سرکاری گزٹ گورنر کے حوالے کیا، جو نئی حکومت کی تشکیل کی جانب پہلا قانونی قدم ہے۔گورنر نے ریاست کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی تشدد کی شکایات اور امن و امان کی صورتحال پر سی ای او سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ آئین کے مطابق، نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک انتظامی کنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہی رہتا ہے۔ بی جے پی نے ریاست میں اکثریت حاصل کر لی ہے، تاہم سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ سی ای او منوج اگروال نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر زور دیا ہے۔گورنر اب آئینی ضوابط کے مطابق اکثریتی جماعت یا اتحاد کے رہنما کو حکومت سازی اور حلف برداری کی دعوت دے سکتے ہیں۔ ریاست کی کشیدہ سیاسی صورتحال میں گورنر کا کردار اب کلیدی نوعیت اختیار کر گیا ہے۔

Back to top button
Translate »