بنگال کے کون بگر میں بھی بلڈوزر ایکشن

بنگال کے کون بگر میں بھی بلڈوزر ایکشن

اتر پردیش کے بعد اب مغربی بنگال کے کون نگر میں بھی ’بلڈوزر ایکشن‘ دیکھنے میں آیا ہے۔ اترپارہ کے بی جے پی ایم ایل اے دیپانجن چکرورتی کی موجودگی میں کون نگر ریلوے اسٹیشن انڈر پاس کے سامنے قائم غیر قانونی ٹول ٹیکس وصولی کا آفس بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا ہے۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ کون نگر ریلوے اسٹیشن کے انڈر پاس پر ایک ٹول گیٹ بنا کر طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر پیسے لے جا رہے تھے۔ اترپارہ کے نو منتخب بی جے پی ایم ایل اے دیپانجن چکرورتی نے کون نگر میونسپلٹی جا کر اس ٹول کی وصولی کے قانونی دستاویزات مانگے۔ لیکن میونسپلٹی کوئی جائز دستاویز نہیں دکھا سکی۔ معلوم ہوا کہ 2008 میں اس انڈر پاس پر ٹول وصولی کے لیے لیز دی گئی تھی، جس کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید (رینیو) نہیں کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے غیر منظور شدہ ٹول بند کرنے کی ہدایت کو بنیاد بنا کر ایم ایل اے نے پہلے پولیس کو ٹول وصولی بند کرنے کو کہا۔ اس کے بعد جمعہ کو ان کی موجودگی میں ہی بلڈوزر چلا کر ٹول آفس کو توڑ دیا گیا۔ ایم ایل اے نے واضح کیا کہ "کوئی بھی غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چاہے وہ غیر قانونی پارٹی آفس ہو یا مکان— سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔موجودہ وقت میں ریاست میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ’زیرو ٹولرنس‘ (Zero Tolerance) کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ کون نگر کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ریاست کے کئی دوسرے مقامات پر بھی بڑی مسماری مہم چلائی گئی ہے۔گڑیا شمشان کے قریب قائم کئی غیر قانونی مورتیاں میونسپلٹی کی جانب سے توڑ دی گئیں۔

Back to top button
Translate »