امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کولکتہ پہنچ گئے! مدر ہاوس کا دورہ کیا، دوپہر کو دہلی روانہ ہوں گے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کولکتہ پہنچ گئے! مدر ہاوس کا دورہ کیا، دوپہر کو دہلی روانہ ہوں گے

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ ہفتے کی صبح وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کولکتہ ایئرپورٹ پر اترے۔ وہاں سے وہ سیدھے تالتلا میں واقع مدر ہاو¿س گئے۔ وہاں تقریباً ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد روبیو نے نرملا شیشو بھون کا دورہ کیا۔ اس کے بعد روبیو کولکتہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ 14 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ کے کوئی وزیر خارجہ مغربی بنگال آئے ہیں۔ روبیو نے اپنے چار روزہ دورہ? بھارت کا آغاز کولکتہ سے کیا ہے۔ بھارت میں متعین امریکی سفیر سرجیو گور نے سوشل میڈیا پر روبیو کے دورہ کولکتہ کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے لکھا، "وزیر خارجہ روبیو کولکتہ پہنچ چکے ہیں۔ یہ ان کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ ہفتے کو ہی ہم دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور کواڈ (QUAD) سمیت مختلف موضوعات پر اگلے چند دنوں میں ہماری بات چیت جاری رہے گی۔
آخری بار کولکتہ آنے والی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن تھیں۔ وہ مئی 2012 میں کولکتہ آئی تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے روبیو کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مدر ہاو¿س کے بعد روبیو اور ان کی اہلیہ کولکتہ کے چلڈرنز ہوم جائیں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں دوپہر کو مودی سے ملاقات کریں گے۔ روبیو 26 مئی تک بھارت میں رہیں گے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (PTI) کے مطابق، دہلی کے علاوہ ان کا آگرہ اور جے پور جانے کا بھی پروگرام ہے۔

