جگناتھ مندر کے سرکاری نام سے لفظ دھام ہٹا دیا جائے گا
جگناتھ مندر کے سرکاری نام سے لفظ دھام ہٹا دیا جائے گا
مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو اڈھیکاری نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی مدناپور کے ضلع دیگھا میں واقع جگن ناتھ مندر کے سرکاری نام سے لفظ "دھام” ختم کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کی جانب سے اعتراض کے بعد کیا گیا، کیونکہ عقیدت مندوں کے مطابق پوری کا 12ویں صدی کا مندر ہی واحد "جگن ناتھ دھام” ہے اور ہندو روایات میں چار دھاموں میں سے ایک ہے۔ اب اس کمپلیکس کو سرکاری طور پر "شری شری جگن ناتھ کلچرل سینٹر” کہا جائے گا، جبکہ مندر کو "جگن ناتھ مندر” ہی کہا جائے گا۔ پوجا و رسمیں روایتی طور پر جاری رہیں گی۔ پچھلی مامتا بنرجی حکومت نے اس مندر کو 250 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کرایا تھا اور 30 اپریل 2024 کو "دیگھا جگن ناتھ دھام” کا نام دیا تھا۔ اوڈیشہ کی حکومت اور پوری مندر کے پجاریوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ نئے فیصلے پر اوڈیشہ کے وزیر قانون اور پجاریوں نے شکریہ ادا کیا ہے اور اسے دونوں ریاستوں کےان تعاون کی شروعات قرار دیا ہے۔

