ہفتے کے آخر میں جنوبی بنگال میںتیز طوفان اور بارش کی پیشین گوئی
ہفتے کے آخر میں جنوبی بنگال میںتیز طوفان اور بارش کی پیشین گوئی
آئندہ چند روز کے دوران پورے جنوبی بنگال میں طوفان اور بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے آخر میں بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کہیں بھاری بارش ہوگی، تو کہیں بھاری سے لے کر انتہائی بھاری بارش بھی ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر40سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اور بجلی کڑکنے کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری جانب، شمالی بنگال کے اضلاع میں اگلے چند روز کے دوران موسمی خرابی میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ اگرچہ وہاں بجلی کڑکنے اور تیز ہواو¿ں کا امکان ہے، تاہم فی الحال شمالی اضلاع میں بھاری بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ البتہ، تمام اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کی صبح سے ہی کلکتہ کا آسمان زیادہ تر ابر آلود ہے۔ شہر میں ہلکی بارش اور بجلی کڑکنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ۳۰ سے ۴۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ کلکتہ کے علاوہ جنوب کے دیگر اضلاع میں بھی آج بجلی کڑکنے اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔جمعہ کو بھی مختلف اضلاع میں30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چل سکتی ہے۔ہفتہ سے جنوبی بنگال کے اضلاع میں طوفان اور بارش کی مقدار بڑھنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو شمالی چوبیس پرگنہ، جنوبی چوبیسپرگنہ، مشرقی مدناپور، مغربی مدناپور اور جھارگرام میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔اتوار کو کلکتہ، ہاوڑہ، ہگلی، شمالی ۲۴ پرگنہ، جھارگرام، پورولیا اور بانکورا میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، مغربی مدناپور اور ساحلی دو اضلاع (مشرقی مدناپور اور جنوبی ۲۴ پرگنہ) میں بھاری سے لے کر انتہائی بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار ۴۰ سے ۵۰ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔پیر کو ہاوڑہ، ہگلی، جنوبی ۲۴ پرگنہ اور دونوں بردھامن (مشرقی و مغربی) میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ مغربی مدناپور، جھارگرام، پورولیا اور بانکورا میں بھاری سے لے کر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔منگل سے طوفان اور بارش میں کچھ کمی آئے گی۔ آئندہ منگل اور بدھ کو ساحلی دو اضلاع کے علاوہ کسی اور جگہ بھاری بارش کا امکان نہیں ہے۔

