شدید بارش سے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ

شدید بارش سے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ

تقریباً ایک ہفتے تک مسلسل بارش کے بعد شمالی بنگال کو کچھ راحت ملی تھی۔ اس دوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پہاڑی باشندوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ لیکن ایک بار پھر شمالی پہاڑی علاقوں میں بارش کا قہر ہے۔ شدید بارش سے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ ہے، ندیاں ابل کر خطرناک حد سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات ایسی ہی تشویشناک پیش گوئی کر رہا ہے۔ جنوبی بنگال میں ابھی شدید بارش کا امکان نہیں، تاہم ہفتے کے آخر میں کولکتہ شہر ڈوب سکتا ہے۔ جزوی ابر آلود آسمان اور کئی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
علی پور موسمیات دفتر کے ذرائع کے مطابق، ایک کم دباو¿ کا نظام چھتیس گڑھ سے ہوتا ہوا مدھیہ پردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فی الحال یہ جنوبی جھارکھنڈ اور اس سے ملحقہ مشرقی چھتیس گڑھ کے علاقے میں ہے۔ یہ آہستہ آہستہ شمال مغرب کی طرف مدھیہ پردیش کی طرف بڑھے گا۔ اس کے اثر سے پورے ہفتے بنگال میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی بنگال کے ساحل پر مچھیروں کو منگل تک سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

Back to top button
Translate »