شوبھندو نے بدھا دیب بھٹاچاریہ کے گھر کی سیکوریٹی بحال کر دی
شوبھندو نے بدھا دیب بھٹاچاریہ کے گھر کی سیکوریٹی بحال کر دی

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ب±دھا دیب بھٹاچاریہ کے پام ایونیو والے گھر کی سیکیورٹی میں شوبھیندو ادھکاری کی حکومت نے اضافہ کیا ہے۔ محافظوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے قبل اسمبلی انتخابات کے دوران تری نامول کانگریس حکومت نے سیکیورٹی میں کچھ کمی کر دی تھی۔ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سی پی ایم نے اس معاملے پر حکومت کی توجہ مبذول کروائی۔ جس کے بعد کارروائی کی گئی۔
سابق وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے ب±دھ دیو کے گھر کی سیکیورٹی سے متعلق کچھ مخصوص پروٹوکول ہیں۔ ۸ اگست ۲۰۲۴ کو ب±دھ دیو کی وفات کے بعد سے اس گھر میں ان کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ رہائش پذیر ہیں۔ گھر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پہلے ۲۴ گھنٹے کے لیے تین محافظوں کو تفویض تھی، جو باری باری آٹھ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے تھے۔ یعنی صبح سے رات تک ب±دھ دیو کے گھر کے سامنے سیکیورٹی موجود رہتی تھی۔ لیکن انتخابات سے پہلے وہاں محافظوں کی تعداد تین سے کم کر کے دو کر دی گئی تھی۔

