سرکاری اسکولوںکی طلباءکو 25لاکھ روپئے کی سرکاری مدد کا اعلان

سرکاری اسکولوںکی طلباءکو 25لاکھ روپئے کی سرکاری مدد کا اعلان

کلکتہ: ریاست کے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے انفراسٹرکچر اور پڑھائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی حکومت کا ایک ‘ماسٹر پلان’ ہے۔23 اضلاع کے کل 12 ہزار300 اسکولوں کو نشاندہی کر کے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلی کا یہ بلیو پرنٹ تیار کیا گیا ہے۔ ضلع وار فہرست کے مطابق، اس میگا پروجیکٹ میں سب سے زیادہ توجہ جنوبی24 پرگنہ ضلع کو دی جا رہی ہے۔ اس ضلع کے سب سے زیادہ اسکول فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے فوراً بعد شمالی 24 پرگنہ اور مرشد آباد ہیں۔ روایتی تعلیمی ادارے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ بانکواڑہ کے رام کرشن مشن ساردا ودیا پیتھ سمیت متعدد رام کرشن مشن اور بردھمان ٹاو¿ن اسکول جیسے معروف ضلعی اسکولوں کو بھی اس ‘پی ایم شری’ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Back to top button
Translate »