اپنوں کی خبر کب ملے گی؟ انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا
اپنوں کی خبر کب ملے گی؟ انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا
شربن نے بتایا کہ ان کے عزیز کرشن، جو جگتدل کے رہنے والے تھے، پہلےبھاٹ پاڑہ میں واقع ریلائنس جوٹ مل میں ملازمت کرتے تھے۔ تقریباً چھ ماہ قبل انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد روزگار کی تلاش میں وہ تاراتلہ میں پائپ لائن ویلڈنگ (جھلائی) کا کام کرنے لگے تھے۔اپنے پیارے کی کوئی خبر نہ ملنے کے باعث اہلِ خانہ شدید ذہنی کرب اور بے چینی میں مبتلا ہیں اور اب بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ان کے عزیز کی خیریت کی اطلاع مل جائے گی۔

