حادثے پر سیاست نہیں! بائیں بازو کے ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے بھی مہلوکین کے گھر پہنچے

حادثے پر سیاست نہیں! بائیں بازو کے ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے بھی مہلوکین کے گھر پہنچے

حادثے پر سیاست نہیں! مرشد آباد کے گوبند پور میں حادثے میں ہلاک ہونے والے طلبائ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دو مختلف جماعتوں کے دو ایم ایل اے کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ایک سی پی آئی ایم کے ایم ایل اے اور دوسرے بی جے پی کے ایم ایل اے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی ناخوشگوار صورتحال میں سیاست نہیں ہوتی۔ سب مل کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا ہی واحد مقصد ہے۔ ہفتہ کی صبح اس شائستگی کو دیکھ کر علاقے کے رہائشی خوش ہوئے۔
ہفتہ کی صبح بیلڈانگا علاقے کے بی جے پی ایم ایل اے بھرت جھاو¿ نے ہلاک شدگان کے گھر گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اسی وقت ڈومکل کے سی پی آئی ایم ایم ایل اے مصطفیٰ الرحمن بھی علاقے میں موجود تھے۔ انہوں نے بھی ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔ ان کے ساتھ ضلع سکریٹری جامع ملا تھے۔ اسی دوران سڑک پر دونوں ایم ایل اے کی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد وہ ایک ساتھ ہلاک شدگان کے گھروں میں جا کر اہل خانہ سے ملے۔ معلوم ہوا کہ پہلے ہلاک شدہ تمنّا کے گھر میں مصطفیٰ الرحمن داخل ہوئے تھے۔ اس کے فوراً بعد ان کی ملاقات بی جے پی ایم ایل اے بھرت سے ہوئی۔ اس کے بعد وہ ایک ساتھ ہی خاندانوں سے ملنے گئے۔

Back to top button
Translate »