ترنمول فنڈ کیس: پارٹی کے خزانچی شبھاشیش چکرورتی کو ای ڈی نے طلب کیا

ترنمول فنڈ کیس: پارٹی کے خزانچی شبھاشیش چکرورتی کو ای ڈی نے طلب کیا

ترنمول کے فنڈ سے متعلق کیس میں اب مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ترنمول کے خزانچی اور سابق راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان شبھاشیش چکرورتی کو طلب کیا ہے۔ اس ہفتے انہیں پارٹی کے اکاو¿نٹ سے متعلق تمام
دستاویزات لے کر آنے کو کہا گیا ہے۔ شبھاشیش بابو پارٹی کے تین بینک اکاو¿نٹس کے ‘سائننگ اتھارٹی’ (دستخط کرنے کا اختیار) تھے۔ اسی وجہ سے انہیں طلب کیا گیا ہے، جیسا کہ ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے۔ اس وقت ترنمول کانگریس کے دو حصوں میں بٹ جانے کی وجہ سے پارٹی کے نشان اور اکاو¿نٹ کے حوالے سے کلکتہ ہائی کورٹ میں قانونی مقدمہ چل رہا ہے۔ حال ہی میں اس مقدمے میں پارٹی کے164 کروڑ روپے کی بے ضابطگی پائی گئی ہے۔ اس کی تفتیش جاری ہے۔ ای ڈی کے طلب پر پیش ہوں گے یا نہیں، اس بارے میں پارٹی کے ساتھ مشاورت کریں گے، جیسا کہ شبھ آشیش چکرورتی نے بتایا ہے۔

Back to top button
Translate »