ٹرک کو روک کر بھتہ خوری کے الزام میں 2 سرکاری ملازمین معطل
ٹرک کو روک کر بھتہ خوری کے الزام میں 2 سرکاری ملازمین معطل
بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری بارہا کہہ چکے ہیں کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، اور مجرم کوئی بھی ہو، اسے سزا ملے گی۔ انہوں نے جمعہ کو ایک عملی اقدام کرتے ہوئے ثابت کیا کہ یہ محض بات نہیں ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ شوبھیندو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک مال بردار ٹرک (مالک: دیپک سنگھ، ڈرائیور: شیو یادو) سروسنگ کے بعد گیراج واپس جا رہا تھا۔ واپسی کے راستے میں پچھم بردھامن کے رام پور چیک پوسٹ پر افسران نے اس ٹرک کو ناجائز طریقے سے روکا، ڈرائیور کو غیر قانونی ہراساں کیا اور رشوت کے لیے دباو¿ ڈالا۔ رشوت دینے سے انکار کرنے پر گاڑی ضبط کر لی گئی اور ایک ایسے ٹیکس کے تحت 22,000 روپے کا غیر قانونی مطالبہ کیا گیا، جسے ریاستی حکومت پہلے ہی منسوخ کر چکی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ معاملے کی اطلاف ملتے ہی حکومت نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ 2 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا، اور واضح کیا کہ "کوئی قانون سے بالا نہیں”۔

