
بی جے پی کے کوستو باگچی پوجا کے دنوںمیں لوگوں کو کھانا کھلائیں گے
بی جے پی کے کوستو باگچی پوجا کے دنوںمیں لوگوں کو کھانا کھلائیں گے

بنگالیوں کے بہترین تہوار میں سب کو شامل کرنے کے لیے باراک پور کے نوجوان بی جے پی ایم ایل اے کوشتو بھ باغگچی کا نیا اقدام۔ درگا پوجا کے چار دن غریب اور محتاج لوگوں کو اچھا کھانا کھلانے کے لیے اسمبلی حلقے میں ‘پوجا اسپیشل ایم ایل اے کینٹین’ چلائی جائے گی۔ باراک پور اور ٹیٹا گڑھ کے مختلف مقامات پر یہ کینٹین چلائی جائے گی۔ سال بھر جو لوگ اچھا کھانا نہیں کھا پاتے، ان محتاج لوگوں کو اس کینٹین سے مفت کھانا دیا جائے گا۔ یہ بات کوشتو بھ نے بتائی ہے۔ درگا پوجا کے موقع پر عوام کی خدمت کا اس سے بہتر طریقہ اور کیا ہو سکتا ہے؟
کوشتو بھ کے اس بڑے اقدام کے پیچھے ‘بنگاسپندان فاو¿نڈیشن’ نامی ایک رضاکار تنظیم نے مکمل تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ باراک پور میں کہاں کہاں ‘پوجا اسپیشل ایم ایل اے کینٹین’ لگائی جائے گی، اس کی فہرست ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے۔ حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا، اشتہارات اور دیگر ذرائع سے قبل از وقت اطلاع دے دی جائے گی۔ اس طرح پوجا سے پہلے ہی لوگ کینٹینوں کے پتے جان سکیں گے۔لیکن اچانک اس کینٹین کا منصوبہ کیوں؟ اس بارے میں کوشتو بھ باغچی کہتے ہیں، "پوجا کے موقع پر جب زیادہ تر لوگ خاندان کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں، اچھا کھانا کھاتے ہیں، تو بہت سے غریب لوگ اس خوشی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہیں بھی بنگالیوں کے بہترین تہوار میں خوشی کا شریک بنانے کے لیے یہ اقدام کر رہا ہوں۔” تاہم صرف پوجا کے چار دن ہی نہیں، بلکہ سال بھر باراک پور میں دو تین مقامات پر ‘ایم ایل اے کینٹین’ چلانے کا بھی منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں پھپپاتھ پر رہنے والوں اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے لیے مفت ‘ما آہار’ پروجیکٹ موجود ہے۔ تاہم یہ نئی حکومت کی طرف سے شروع نہیں کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے ہی ‘ما کینٹین’ کے نام سے یہ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔ صرف 5 روپے میں دوپہر کا کھانا ملتا تھا۔ بعد میں اس کا نام اور مینو دونوں بدل دیے گئے۔ اب ‘ما آہار’ میں ہفتے کے مخصوص دن انڈا چاول، مچھلی چاول ملتا ہے۔ اسی سے متاثر ہو کر باراک پور کے ایم ایل اے کا یہ اقدام ہے۔


