شوبھندو کی ہدایت پر مسلم لڑکوں کی دھڑ پکڑ جاری، 16نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا

شوبھندو کی ہدایت پر مسلم لڑکوں کی دھڑ پکڑ جاری، 16نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا

نیٹ پرچہ لیک کے خلاف کولکاتا میں بھی احتجاجی ریلی کی گئی جس میں کافی تعداد میں نوجوان شامل تھے۔اس واقعہ کے بعد شوبھندو ادھیکاری نے یہ اعلان کیا کہ جمعہ کی نماز پڑھکر جن نوجوانوں نے ریلی میں حصہ لیا تھا انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ شوبھندو کے اس اعلان کے بعد مسلم لڑکوںکی دھڑ پکڑ شروع ہوگئی۔ اب تک ان لوگوں نے سولہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ شوبھندو کی ہدایت کے مطابق دھڑپکڑ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پولس نے ان گرفتار لڑکوںکو لے کر دھرمتلہ علاقوں میں گشت کیا۔ لوگوں میں دہشت پھیلانے کی کوشش کی کہ آئندہ کسی طرح کی ریلی میں مسلم نوجوان اگر شامل ہوئے تو ان کا بھی انجام ایسا ہی ہوگا۔دراصل یہ لوگ نیٹ احتجاج کو ہندو مسلم کا اینگل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔گرفتار لڑکوں کو ننگے پاﺅں دھرمتلہ کی سڑکوں پر گھمایا گیا۔جن بچوں کو شوبھندو کی ہدایت پر گرفتارکیا گیا ان کے نام وقار اعظم،جاوید اختر،محمد افروزکے نام قابل ذکر ہے۔ شوبھندو نے اسمبلی میں ان بچوں کا نام لیا تھا۔ شوبھندو کے مطابق 70مسلم نوجوانوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ان کی اسی طرح سے گرفتار ی ہوگی۔ان بچوںپر بی جے پی نے غنڈہ گردی قانون نافذ کیا ہے۔

Back to top button
Translate »