جھٹکا گوشت کی دکان کھولنے پر مالی امداد کا اعلان بی جے پی ایم ایل اے کا
جھٹکا گوشت کی دکان کھولنے پر مالی امداد کا اعلان بی جے پی ایم ایل اے کا
جنگ پور کے بی جے پی ایم ایل اے چِتّا مکھرجی نے جھٹکا گوشت کی دکان کھولنے کے لیے 10 ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ چِتّا مکھرجی نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا، ‘رگھوناتھ گنج شہر میں جو بھی جھٹکا گوشت کی دکان کھولے گا، میں اسے 10 ہزار روپے کی مدد کروں گا۔ان کے اس اعلان کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں چرچا شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں جنگ پور کے ایم ایل اے نے کہا، “میرے حلقے میں کہیں بھی جھٹکا گوشت کی دکان نہیں ہے۔ بہت سے ہندو خاندان مذہبی عقیدے اور روایات کے مطابق جھٹکا طریقے کا گوشت پسند کرتے ہیں۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔” انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے جھٹکا گوشت کی دکان کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، لہٰذا جو بھی اس قسم کی دکان کھولنے میں دلچسپی رکھتا ہے، اسے 10 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔

