ؓبنگال ایس ٹی ایف نے بردوان سے جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا
ؓبنگال ایس ٹی ایف نے بردوان سے جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا
بنگال ایس ٹی ایف کے جال میںجیس دہشت گردی! جمعرات کو بردھمان کے رینیساں ہاو¿سنگ سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گرفتار شخص کے پاس سے وزیر اعلیٰ کے دورے کے شیڈول کی تفصیلات برآمد ہوئی ہیں۔ بردوان کے رینیساں ہاو¿سنگ کے جم سے اسے بنگال ایس ٹی ایف کی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا۔ آج جمعہ کو اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گرفتار شخص کا نام حامد منڈل ہے، جو ہوڑہ کے پِل خانہ کا رہائشی ہے۔ وہ ایک جرسی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ دو ماہ قبل حامد نے بردوان میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر رہائش اختیار کی تھی۔ جمعرات کو وہ رینیساں ہاو¿سنگ میں جم کر رہا تھا، اسی دوران بنگال ایس ٹی ایف نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ حامد جیش اے-محمد گروپ کا رکن ہے، اور کشمیر کے سجاد بھٹدہشت گرد گروپ کا قریبی ساتھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حامد پاکستان جا کر تربیت حاصل کر چکا ہے، اور بنیادی طور پر وہ آئی ایس آئی کا ہینڈلر تھا۔ الزام ہے کہ بردوان میں بیٹھ کر یہ شخص وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ کس کے کہنے پر حامد یہ کام کر رہا تھا۔ حامد کے پاس سے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کے دورے کے شیڈول کی تفصیلات ملی ہیں، جس میں یہ معلومات تھیں کہ شوبھیندو کہاں جائیں گے، ان کی گاڑی کہاں کھڑی کی جائے گی، وہ گاڑی میں کب سوار ہوں گے، اگلا پروگرام کیا ہے، گھر سے نکل کر وہ کہاں کہاں جائیں گے۔ الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ پر حملہ کرنے کے لیے ہی حامد نے ان کے دورے کی مکمل تفصیلات جمع کی تھیں۔ وزیر اعلیٰ کے علاوہ متعدد وی آئی پیز کے دوروں کی تفصیلات بھی گرفتار شخص کے پاس سے برآمد ہوئی ہیں۔

