ایس ایس کے ایم ہسپتال کے احاطے میں درخت گرنے سے خاتون کی موت

ایس ایس کے ایم ہسپتال کے احاطے میں درخت گرنے سے خاتون کی موت

ایس ایس کے ایم ہسپتال کے احاطے میں درخت گرنے سے ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق، مقتولہ کا نام رہیدا بی بی ہے اور وہ بیربھوم کے نلہاٹی کی رہائشی تھیں۔ ۴۶ سالہ اس خاتون نے اپنے ایک رشتہ دار کو لے کر ایس ایس کے ایم میں علاج کے لیے آئی تھیں۔ اس درخت کے نیچے دب کر دونوں زخمی ہو گئے۔ حادثہ ہوتے ہی انہیں فوری طور پر ٹراما کیئر میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رہیدا بی بی کو مردہ قرار دے دیا۔
کم دباو¿ کی وجہ سے اتوار سے کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں طوفان اور بارش جاری ہے۔ پیر کی صبح طوفان اور بارش کے آغاز ہی سے ایس ایس کے ایم ہسپتال کے یورولوجی شعبہ کے او پی ڈی کے سامنے ایک درخت ٹوٹ کر گر گیا۔ وہیں رہیدا بی بی اور ان کے رشتہ دار بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کے سر پر درخت گرتے ہی دونوں گر پڑے۔ انہیں فوری طور پر ٹراما کیئر میں لے جایا گیا، جہاں ایک کی جان بچ گئی، لیکن رہیدا بی بی کی موت ہو گئی۔
ایس ایس کے ایم کے ذرائع کے مطابق، رہیدا کا رشتہ دار آکلیما بی بی یورولوجی شعبہ میں داخل ہیں۔ وہ نلہاٹی کے رہائشی ہیں۔ آکلیما کو ڈاکٹر دکھانے کے مقصد سے ہی نلہاٹی سے وہ کولکاتا کے ایس ایس کے ایم آئے تھے۔ یورولوجی شعبہ کے باہر کنکریٹ کی بنچ پر رہیدا اور کچھ دیگر افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ اچانک درخت گرنے سے مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق، اس واقعے پر ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

Back to top button
Translate »