
جنسی ہراسانی کیس: دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے برج بھوشن شرن سنگھ کوبری کردیا
جنسی ہراسانی کیس: دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے برج بھوشن شرن سنگھ کوبری کردیا

نئی دہلی: دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ اور ان کے شریک ملزم وینود تومر کو خاتون پہلوانوں کی جانب سے درج کرائے گئے جنسی ہراسانی کے کیس میں ببری کر دیا۔
عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد 69 سالہ بی جے پی رہنما نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا:
"جس دن مجھ پر یہ الزام لگایا گیا تھا، میں نے اسی دن کہا تھا کہ اگر یہ الزام ثابت ہو گیا تو میں خوشی خوشی پھانسی پر جھول جاؤں گا۔ آج عدالت نے مجھے ببری کر دیا ہے اور ‘باوقار بریت’ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ جو ہونا تھا سو ہو گیا۔”
اپوزیشن کی شدید تنقید اور عوامی ردعمل کے پیش نظر، بی جے پی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں برج بھوشن شرن سنگھ کو اتر پردیش کی قیصر گنج نشست سے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بجائے، پارٹی نے ان کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو میدان میں اتارا تھا، جنہوں نے اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔



