پاس پاس سو رہی تھیں دو بچیاں۔ اچانک گھر سے ایک بچی غائب

پاس پاس سو رہی تھیں دو بچیاں۔ اچانک گھر سے ایک بچی غائب

پاس پاس سو رہی تھیں دو بچیاں۔ اچانک گھر سے ایک بچی غائب! پریشان حال گھر بھر میں تلاش شروع ہوئی۔ تقریباً تین گھنٹے بعد گھر میں ہی باتھ روم کی بالٹی سے11 دن کی بچی کی لاش برآمد! اتوار کی صبح اس ہڈی ہلا دینے والے واقعے نے مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج میں سنسنی پھیلا دی۔
ابھی11دن پہلے ماں بنی تھیں ساگری خاتون۔ اتوار کی صبح انہوں نے اپنے بڑے بھائی کے چھوٹے بچے اور اپنی بیٹی کو ایک ہی بستر پر پاس پاس سلایا اور چھت پر چلی گئیں۔ اس وقت گھر میں کوئی اور نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد جب وہ واپس آئیں تو دیکھا کہ بچی بستر پر نہیں ہے۔ سارا کمرا درہم برہم تھا۔ گھر والوں نے پوری گھر تلاش کرنا شروع کر دیا۔ پڑوسیوں کو بھی اطلاع دی گئی۔ تقریباً تین گھنٹے بعد باتھ روم کی بالٹی کا ڈھکن کھولا تو نظر آیا کہ بالٹی بھرے پانی میں بچی الٹی تیر رہی ہے۔ تب تک چھوٹا سا بدن بے حس اور نیلا پڑ چکا تھا۔ ۱۱ دن کی بچی کا ایسا خوفناک انجام دیکھ کر ماں کا دل پتھر ہو گیا۔ چیخ و پکار اور آنسوو¿ں کے سوا اس کے پاس تھامنے کو کچھ نہیں رہا۔
واضح رہے کہ یہ ہڈی ہلا دینے والا واقعہ ساگری کے نانیہال (والد کے گھر) میں پیش آیا۔ ساگری اور اس کے شوہر ماں، بڑے بھائی اور بھاوج کے ساتھ رگھوناتھ گنج کے گھر میں رہتے ہیں۔ نئی ماں ساگری نے بتایا کہ اس کا شوہر صبح سویرے کام پر گیا تھا۔ پھر اس نے بچی کو سلایا اور چھت پر چلی گئی۔ وہ سمجھ نہیں پا رہی کہ یہ واقعہ کیسے ہوا۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا11 دن کی بچی کو جان بوجھ کر باتھ روم کی بالٹی کے پانی میں ڈبو کر قتل کیا گیا؟ اس کے پیچھے کون لوگ ہیں؟ بہت سے پڑوسیوں کا دعویٰ ہے کہ گھر کا کوئی نہ کوئی شخص ہی یہ کام کر سکتا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ خاندان بھکاریوں کا الزام لگا رہا ہے کہ انہوں نے بھکاری بن کر گھر میں داخل ہو کر قتل کیا، حالانکہ پوری گلی میں گھومنے کے باوجود کوئی بھکاری نظر نہیں آیا۔ اطلاع ملنے پر رگھوناتھ گنج تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ تفتیش کے لیے جنگ پور کے ایس ڈی پی او پروبیر منڈل اور رگھوناتھ گنج تھانے کے آئی سی سورو بھٹاچاریہ موقع پر گئے۔ خاندان کے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بچی کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Back to top button
Translate »