مومن پور میں عید میلادالنبی اور عرس حضرت علاءالدین صابر کا اہتمام

مومن پور میں عید میلادالنبی اور عرس حضرت علاءالدین صابر کا اہتمام

خضر پور کے مومن پور میں سماجی شخصیت سرفراز احمد خان اور ان کے بھائیوںنے مل کر جشن عید میلادالنبی کے موقع پر دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ پہلے روز جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام کیا گیا اور دوسرے روز عید میلاد النبی ، فاتحہ خوانی اور لنگر کا اہتمام کیاگیا۔ عید میلا دلنبی کے موقع پر کافی تعداد میں علاقے کے لوگوںنے حصہ لیا۔کافی تعداد میں علماءکرام اور نعت خواں حضرات نے اس میں حصہ لیا۔ ان شخصیتوں نے اپنے کلام اور اور تقریر سے لوگوںکو باندھے رکھا۔ یہاں ہر سال سرفراز احمد خان اور ان کے اہل خانہ بندو باسنی درگاہ کمیٹی کے پرچم تلے اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کر تے ہیں جس میں کافی تعداد میں سماجی اور سیاسی شخصتیں اس میں حصہ لیتی ہیں اور اپنی دعاﺅں سے نوازتی ہیں۔
محمد سرفراز خان نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ہم لوگ اس طرح سے کے پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں۔ اللہ کی اسی طرح سے مدد رہی تو یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس عید میلاد النبی کے موقع پر یہاں ہمارے گیرج میں لنگر کا اہتمام بھی کیا جا تاہے جس میں علاقے کے لوگ کافی تعداد میں آکر حصہ لیتے ہیں۔ یہاں بھی عید میلا دلنبی کی محفل سجائی جاتی ہے۔اس بار بھی سجائی گئی۔

Back to top button
Translate »