یمنی فوج نے تعز کے مغرب میں حوثیوں سے مختلف مقامات کا کنٹرول واپس لے لیا

یمنی فوج نے تعز کے مغرب میں حوثیوں سے مختلف مقامات کا کنٹرول واپس لے لیا

یمنی فوجی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ تعز کے مغرب میں ایک اور حملے کو ناکام بنانے اور شہر کے مشرق میں فضائی حملے کرنے کے ساتھ ساتھ الوازعیہ ڈسٹرکٹ میں میدان میں پیش رفت کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے قبضے سے مختلف مقامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

تعز محور کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ تعز کے جنوب مغرب میں واقع الوازعیہ ڈسٹرکٹ میں وادی الغیل کے اوپر جبل الشهداء میں حکومتی فورسز نے جھڑپوں کے بعد حوثی ملیشیا کے عناصر کو پیچھے دھکیل کر ان مقامات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔

تعز سے متعلق میڈیا سنٹر نے مزید کہا کہ حکومتی فورسز نے گورنری کے مغرب میں المعافر ڈسٹرکٹ کے الکدحہ محاذ پر حوثی ملیشیا کے حملے کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں حوثیوں کی صفوں میں اموات ہوئیں اور افراد زخمی بھی ہوئے اور حوثی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔ اسی تناظر میں جنگی طیاروں نے شہر کے مشرقی داخلی راستے جولۃ القصر کے قریب حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور ان کے مراکز کو فضائی نشانہ بنایا۔

اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ تین ستمبر سے یمن میں نقل مکانی کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ کے آغاز سے اب تک 100000سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن میں سے اکثریت نے تعز اور لحج گورنریوں کا رخ کیا ہے۔

"یونیسیف” نے رپورٹ دی تھی کہ یمن میں جاری لڑائی کے باعث صرف دو ہفتوں کے اندر 57,000 سے زیادہ بچے بے گھر ہوئے ہیں اور وہ بنیادی خدمات سے محروم ہیں۔ یونیسیف نے خبردار کیا کہ یہ بڑھتی کشیدگی ان 1.22 کروڑ بچوں کے بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے جنہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

Back to top button
Translate »