عارضی صحت کارکنوں نے اگنی مترا پال کی گاڑی کا گھیراو¿ کرکے احتجاج کیا!

عارضی صحت کارکنوں نے اگنی مترا پال کی گاڑی کا گھیراو¿ کرکے احتجاج کیا!

ریاست کی بلدیاتی اور شہری ترقی کی وزیر اگنی مترا پال کی گاڑی کا گھیراو¿ کرکے عارضی صحت کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔ انہوں نے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
پیر کو چِت پور میں ڈینگی مخالف بیداری مہم میں اگنی مترا پال نے شرکت کی۔ پروگرام ختم کرکے باہر نکلتے وقت بلدیہ کے عارضی صحت کارکنوں کے ایک گروپ نے ان کی گاڑی کا گھیراو¿ کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔
اگنی مترا نے بتایا کہ وہ صحت کارکنوں کے مطالبات کا جائزہ لیں گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست کی خراب مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ اگنی مترا نے کہا، ”وہ لوگ روزانہ صرف 303 روپے پاتے ہیں۔ ہم تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ کسی کی تنخواہ بند نہیں ہوئی ہے۔ اس حکومت کے دور میں کسی کی تنخواہ بند نہیں ہوگی، بلکہ بڑھے گی۔“
ساتھ ہی انہوں نے کہا، ”ریاستی خزانے کی حالت کیا ہے، اسے دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ پچھلی حکومت قرض چھوڑ کر گئی ہے۔ ہم خواتین کو ہر ماہ 3000 روپے دے رہے ہیں اور بہت سے منصوبے بھی چل رہے ہیں۔ ریاستی خزانے کی حالت بھی تو دیکھنی ہوگی۔“

Back to top button
Translate »