وقت بدل گیا ہے، بے ضابطگیاں برداشت نہیں کی جائیں گی!وزیر جنگلات نے علی پور چڑیا گھر کا دورہ کیا

وقت بدل گیا ہے، بے ضابطگیاں برداشت نہیں کی جائیں گی!وزیر جنگلات نے علی پور چڑیا گھر کا دورہ کیا

شیر کی حالت کمزور، آنکھیں دھنس گئی ہیں۔ مناسب اور غذائیت بخش خوراک نہ ملنے کی وجہ سے ہاتھی کی جسمانی حالت بھی خراب ہو گئی ہے، جبکہ ہرن سے لے کر لومڑی تک کی حالت بھی ایسی ہی ہے۔ علی پور چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی مجموعی صحت اور دیکھ بھال کی صورتحال پر ریاست کے محکمہ جنگلات نے عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نئی کابینہ میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حال ہی میں ریاست کے جنگلات کے وزیر منوج اوراو¿ں اور وزیر مملکت برائے جنگلات دیواکر گھڑامی نے مشترکہ طور پر علی پور چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ وہاں انتظامی نظام، جانوروں کی گرتی ہوئی صحت اور خوراک کے معیار و مقدار میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد دونوں وزرا نے ایک ایک پنجرے کا دورہ کرتے ہوئے سخت پیغام دیا۔
دورے کے بعد جنگلات کے وزیر منوج نے جانوروں کی خوراک کا معیار فوری طور پر بہتر کرنے اور مختص خوراک کی مقدار بڑھانے کی ہدایت دی۔ چڑیا گھر کی مجموعی منصوبہ بندی اور موجودہ صورتحال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”ہم نے آہستہ آہستہ محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لینا شروع کیا ہے۔ علی پور کی صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھی۔ ہماری نظر میں کئی غفلتیں اور ناقص کام آئے ہیں۔ یہ بدانتظامی زیادہ دن نہیں چل سکتی، ہر چیز کو جلد درست کرنا ہوگا۔“
ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو سخت انتباہ دیتے ہوئے وزیر نے مزید کہا، ”چڑیا گھر میں رکھے گئے تمام جانوروں کی اچھی طرح دیکھ بھال اور انہیں صحت مند رکھنا محکمہ جنگلات کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ علی پور چڑیا گھر میں کام کرنے والے ہر چھوٹے بڑے ملازم کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی۔ ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم سخت کارروائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وقت بدل گیا ہے، یہ بات سب کو سمجھنی ہوگی۔ جانوروں کی خوراک کے لیے جو رقم مختص کی جاتی ہے، وہ مکمل طور پر انہی پر خرچ ہونی چاہیے۔“
دورے کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر مملکت برائے جنگلات دیواکر نے سابقہ حکومت کی مبینہ غفلت اور نگرانی کی کمی پر براہ راست تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ”علی پور چڑیا گھر بھوانی پور اسمبلی حلقے کے اندر واقع ہے۔ 2011 سے تقریباً 15 سال تک ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس حلقے کی مسلسل رکن اسمبلی رہی ہیں۔ لیکن آج چڑیا گھر کا دورہ کرنے کے بعد واضح طور پر سمجھ آیا کہ گزشتہ دنوں میں وزیر اعلیٰ تو دور کی بات، متعلقہ وزیر جنگلات کی بھی یہاں کوئی نگرانی نہیں تھی۔“
گوشت خور جانوروں کی انتہائی کمزور حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت نے مزید کہا، ”چند گوشت خور جانوروں کی جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے۔ ہمارے موجودہ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری خود اس بھوانی پور اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے ساتھ تمام معاملات پر تفصیلی مشاورت اور ضروری ہدایات حاصل کرکے ہم علی پور چڑیا گھر کے جانوروں کی صحت بحال کرنے اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کر سکیں گے، ہمیں اس کا یقین ہے۔“

Back to top button
Translate »