
گھسڑی کی ستی پیر مسجد میں غوث اعظم کانفرنس کا اہتمام
گھسڑی کی ستی پیر مسجد میں غوث اعظم کانفرنس کا اہتمام
آج سید میر مسجد و مزار کمیٹی اور محمد فیروز سماجی کارکن کے جانب سے حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ غوثآج سید میر مسجد و مزار کمیٹی اور محمد فیروز سماجی کارکن کے جانب سے حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ غوث پاک شان میں ایک پروگرام منعقد کی گئی پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے جناب حافظ محمد ظریف صاحب سابق امام فردوس مسجد نے کی نقابت جناب حافظ احسان رضاء رضوی صاحب نے کی نعت خواں جناب محمد سلام اطہری صاحب جناب پرویز اختر حبیبی جناب انور علی قادری جناب اشرف بنارسی نے غو ث پاک کے شان میں اپنا کلام پیش کیا ۔مہمان خصوصی جناب حضرت پیر طریقت مولانا سید عبد الودود صاحب یو پی نے غوث الاعظم دستگیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے شان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ غوث پاک قبر سے مرحوم کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اس پروگرام میں بطور مہمان جناب قیوم خان جناب بدرالدجی انصاری ، دعوت اسلامی کولکاتا ریزن ( ویسٹ بنگال ، جھاڑ کھنڈ، اڑیسہ اور آسام کے تاجران مجلس کے ذمہ دار )عبدالسلام عطاری صاحب، سماجی کارکن جناب جاوید اختر ، جناب محمد نعیم ، جناب محمد عمران ، جناب امتیاز انصاری ،جناب نسیم اختر و دیگر معزز حضرات شامل تھے پروگرام کے اختتام پر لوگوں میں لنگر وشیرینی تقسیم کیا گیا پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب محمد شہزادہ انصاری جناب محمد فیروز انصاری جناب راجہ انصاری محمد حمید نے اہم کردار ادا کیا مزار و مسجد کمیٹی کے سیکریٹری جناب محمد مسلم
صاحب نے پروگرام میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔


