
مختلف میدانوں میں کام کرنے والے خواتین کو ایوارڈ سے نوازا گیا
مختلف میدانوں میں کام کرنے والے خواتین کو ایوارڈ سے نوازا گیا

مختلف میدانوں میں کام کرنے والے خواتین کو اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل گروپ آف انڈیا کی جانب سے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ اس سلسلے میں بیلگچھیا کے اردو ہائی اسکول میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ادارہ کے صدر محمد شاداب خان اور ان کی ٹیم نے اس پورے پروگرام کا اہتمام کیا۔
اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل گروپ آف انڈیا کے زیرِ اہتمام ویمن ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ کمپیٹیشن 2026 کا انعقاد بیلگچھیا اردو ہائی اسکول میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور خدمات انجام دینے والی خواتین اور باصلاحیت افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر تقریباً 55 ایوارڈ یافتگان کو ایوارڈ پیش کیے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں میک اپ آرٹسٹ، مہندی آرٹسٹ، اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شامل تھے۔پروگرام کا مقصد مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیتوں، محنت اور کامیابیوں کو سراہنا، انہیں حوصلہ دینا اور ان کی خدمات کو عوام کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طو رپرسماجی شخصیت راہل ساﺅاور مہمان خصوصی کے طور پرڈی سی سکنڈ بٹالین ایس اے پی بیرک پور شریمتی شانتی داس موجود تھیں۔
تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔ پروگرام کے منتظمین نے خواتین کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دیگر مہمانوں میںعمران نذیر اور سمیر بھی موجود تھے۔


