ایس آئی آر کی سماعت کے مرحلے میں پریشانیوں کی کوئی انتہا نہیں
ایس آئی آر کی سماعت کے مرحلے میں پریشانیوں کی کوئی انتہا نہیں

کولکاتا12جنوری :ایس آئی آر (SIR) کی سماعت کے مرحلے میں ووٹروں کی پریشانیوں کا کوئی انتہا نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن ان کی فراہم کردہ دستاویزات کو نہ تو قبول کر رہا ہے اور نہ ہی ان کی وصولی کی رسید دے رہا ہے۔ یہ الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں الیکشن کمیشن کو پانچواں خط بھیجا ہے۔ پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو لکھے گئے خط میں انہوں نے ایک بار پھر یہ الزام لگایا کہ یہ طریقہ کار بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس طرح کام جاری رہا تو کسی بھی وقت کسی بھی ووٹر کا نام فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے روز، محض دو دن پہلے، ممتا بنرجی نے سماعت کے نوٹس سے متعلق اپنے اعتراضات کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔


