کلکتہ ہائی کورٹ کو نیا چیف جسٹس مل گیا

کلکتہ ہائی کورٹ کو نیا چیف جسٹس مل گیا


کلکتہ ہائی کورٹ کو نیا چیف جسٹس مل گیا ہے۔ اب یہ ذمہ داری جسٹس سوئے پال سنبھالیں گے۔ وہ کافی عرصے سے کارگزار چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ 9 جنوری کو سپریم کورٹ کے کالجیم کے اجلاس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سوئے پال کے نام کی سفارش کی گئی تھی۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس ٹی شیواگنم ستمبر 2025 میں سبکدوش ہوئے تھے۔ ان کے بعد جسٹس سومین سین کو کارگزار چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، جسٹس سومین سین کے نام کی سفارش میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر کی گئی، اور اس سفارش پر عمل درآمد کے بعد وہ میگھالیہ چلے گئے۔ اس کے بعد جسٹس سوئے پال کو کلکتہ ہائی کورٹ کا کارگزار چیف جسٹس مقرر کیا گیا، اور اب وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

Back to top button
Translate »