
ایوب نگر میں فری میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام
ایوب نگر میں فری میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام
ایوب نگر میں فری میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام
ایو ب نگر کے وارڈنمبر 98میں پنکی خاتون کی قیادت میں ایک شاندار میگا فری ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی لوگوںنے حصہ لے کر اس ہیلتھ کیمپ کا کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ ایوب نگر کے سنگم پیلیس میرج ہال میں ہونے والے اس میگا کیمپ میں علاقے کے کافی لوگوں نے حصہ لے کر اپنی صحت کی جانچ کر ائی۔ اس میں 8اسپیشل ڈاکٹروں کے ایک ٹیم نے حصہ لیا۔ یہاں جن چیزوںکا اہتمام کیا اس میں کاردیولوجی، گیسٹرولوجی، آنکھ، جنرل ربوٹک سرجری،جنرل میڈیشین، گائناکلوجی،وغیرہ کی جانچ کی گئی۔شیخ راجہ علاقے کے ایک مشہور سماجی شخصیت ہیں، انہوں نے اس میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں بڑے پیمانے پر تعاون کیا۔ ان کی مدد سے یہاں آئی، شوگر، ای سی جی اور میڈیشین کی جانچ کی گئی۔بلڈ پریشر کی بھی جانچ کی گئی۔آئی کی جانچ کے بعد یہاںمفت میں چشمہ بھی دیئے گئے۔
اس میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں سارے چیک اپ فری تھے۔ مفت دوائیوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ کل ملا کر یہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ کامیاب رہا اور اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے پنکی خاتون اور شیخ راجہ نے یہ اعلان کیا کہ آئندہ اس سے بھی بڑ ا میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔


