کالی پوجا کے اگلے دن بھی پٹاخوں کا شور، 100 کلو سے زائد ممنوعہ پٹاخے ضبط! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 890 افراد حراست میں

کالی پوجا کے اگلے دن بھی پٹاخوں کا شور، 100 کلو سے زائد ممنوعہ پٹاخے ضبط! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 890 افراد حراست میں

وقت مقرر کیا گیا تھا اور کئی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔ اس کے باوجود کالی پوجا کی رات ہدایات کی پروا کیے بغیر پورے کولکاتا میں جم کر پٹاخے پھوڑے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ممنوعہ پٹاخوں اور غیر قانونی شراب کو ضبط کیا گیا، اگرچہ گزشتہ سال کے مقابلے اس بار ضبط کی گئی مقدار کافی کم رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے یہ تعداد ایک تہائی بھی نہیں ہے۔ کالی پوجا کے اگلے دن پیرکو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پٹاخوں کا شور جاری رہا۔
پولیس کی کارروائی کے دوران ممنوعہ پٹاخے جلانے اور غیر مہذب رویہ اختیار کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 327 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے میں پولیس نے 890 افراد کے خلاف کارروائی کی۔لال بازار کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، پیر کے روز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹاخے پھوڑنے کے الزام میں 74 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ غیر مہذب اور بدنظمی پر مبنی رویے کے الزام میں 253 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 105.1 کلو گرام ممنوعہ پٹاخے اور 46.075 لیٹر غیر قانونی دیسی اور دیگر شراب ضبط کی۔
دوسری جانب، تہواروں کے موسم میں شہر کی سڑکوں پر تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے واقعات کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی سرگرم رہی۔ پیر کے روز دن بھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں مجموعی طور پر 890 مقدمات درج کیے گئے۔ان میں ہیلمٹ کے بغیر دو پہیہ گاڑی چلانے کے الزام میں 379 ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 156 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں 116 افراد اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں 100 افراد کے خلاف ٹریفک پولیس نے قانونی کارروائی کی۔ وہیں، ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 139 مقدمات درج کیے گئے۔
Check Also
Close
Back to top button
Translate »